ناصر اسماعیل فٹ بال ٹیم کے کوچ مقرر

اے ایف سی انڈر۔19 فٹ بال چمپئن شپ کوالیفائنگ رائونڈ 2 نومبر سے عراق میں شروع ہوگی

ہفتہ 28 ستمبر 2019 14:58

ناصر اسماعیل فٹ بال ٹیم کے کوچ مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) فیفا نارملائزیشن کمیٹی رکن کرنل (ر) مجاہد ترین نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری کا عہدہ سنبھالتے ہی چھ سال سے قومی کوچنگ سرکٹ سے باہر ناصر اسماعیل کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن انڈر۔19 فٹ بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔اے ایف سی انڈر۔19 فٹ بال چمپئن شپ کوالیفائنگ رائونڈ 2 نومبر سے عراق میں شروع ہوگی۔

پاکستانی ٹیم گروپ اے میں میزبان عراق، عمان، فلسطین، کویت کے ساتھ شامل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری کرنل (ر) مجاہد ترین فیفا کی جانب سے پاکستانی فٹ بال کے معاملات کے حل کے لیے پانچ رکنی کمیٹی میں شامل تھے۔گزشتہ ہفتے فیصل صالح حیات گروپ کے جنرل سیکریٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی کے عہدہ چھوڑنے کے بعد فیفا نے مجاہد ترین کو نیا سیکریٹری نامزد کیا تھا۔کوچنگ کے لیے منتخب چار رکنی کمیٹی 3 اکتوبر سی11 نومبر تک اے ایف سی ایونٹ کے لیے ملک بھر سے ٹریننگ کیمپوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیکر 30 بہترین پلیئر اور 5 گول کیپرز کا انتخاب کرے گی۔
وقت اشاعت : 28/09/2019 - 14:58:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :