ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان گیارہ اکتوبر کو متوقع

ہفتہ 28 ستمبر 2019 15:02

ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان گیارہ اکتوبر کو متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان گیارہ اکتوبر کو متوقع ہے۔ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے لیے 9 اور 10 اکتوبر کو ٹرائلز رکھے گئے ہیں۔ دو روزہ ٹرائلز سے پہلے ایک بارپھر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فٹنس ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں سلیکشن کمیٹی حتمی کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

چیف کوچ خواجہ جنید کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو 12 اکتوبر تک نام دینے کی ڈیڈ لائن ہے، اس لیے دو تین دن پہلے ٹرائلز لینے کی پلاننگ کررہے ہیں، مدعو کردہ کچھ سینئر کھلاڑی ابھی تک لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں، 5 اور 6 اکتوبر کو ان کے لیگز میچز ختم ہورہے ہیں جس کے بعد علی شان، ابوبکر،رضوان اور راشد بھی کیمپ میں پہنچ جائیں گے۔
وقت اشاعت : 28/09/2019 - 15:02:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :