شاداب خان کا آئی لینڈرز کو جال میں پھانسنے کا منصوبہ تیار

نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ سپنرز کیلئے سازگار ہے ، بھرپور فائدہ اٹھائیں گے :لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 30 ستمبر 2019 11:09

شاداب خان کا آئی لینڈرز کو جال میں پھانسنے کا منصوبہ تیار
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2019ء) پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان نے دوسرے ون ڈے کے دوران سری لنکن بیٹسمینوں کو اپنے جال میں پھانسنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ باہمی سیریز پر مرکوز ہے تاہم وہ میچوں میں بطور بیٹسمین بھی اچھی کارکردگی دکھانے چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ون ڈے کرکٹ میں جارحانہ انداز اپنا کر ٹیم کیلئے مفید ثابت ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے۔،ہو م گراو¿نڈ پر کھیلنے کیلئے تمام کھلاڑی کافی پر جوش ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ سپنرز کیلئے ہمیشہ ساز گار رہی ہے اور موجودہ کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ شاداب خان کے مطابق دوسرے ون ڈے کیلئے کنڈیشنز بھی سپن باﺅلنگ کیلئے سازگار دکھائی دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

شاداب خان کا کہنا تھا کہ حسن علی کی مستیاں سبھی مس کررہے ہیں،سری لنکا کے کئی کھلاڑیوں کیساتھ انڈر 19 ایونٹ کھیل چکا ہوں،لیگ سپن پر کافی کام کررہا ہوں،مصباح الحق اور وقار یونس دونوں ہی میرے مزاج کو سمجھتے ہیں،سینئر سپنرز کی کمی پوری کرنے کی کوشش کررہا ہوں،،تمام تر توجہ سری لنکن سیریز پر مرکوز ہے،مستقبل کے حوالے سے بعد میں سوچوں گا،کوشش ہوتی ہے کہ بطور بیٹسمین بھی اپنی کارکردگی دکھاﺅں،بطور آل راﺅنڈ کسی کو فالو نہیں کرتا ہوں،مجھے سٹیو سمتھ بہت پسند ہے،ٹیسٹ سیریز کیلئے بولنگ بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ابھی تک ہیڈ کوچ مصباح الحق ٹھنڈے مزاج کے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2019 - 11:09:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :