ٹرائنگولر سیریز، سنگاپور نے زمبابوے کو 4 رنز سے شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی، زمبابوے کو شکست دیکر پہلی فتح اپنے نام کی، زمبابوے کی ٹیم کو 4 رنز سے شکست

پیر 30 ستمبر 2019 13:26

ٹرائنگولر سیریز، سنگاپور نے زمبابوے کو 4 رنز سے شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی، زمبابوے کو شکست دیکر پہلی فتح اپنے نام کی، زمبابوے کی ٹیم کو 4 رنز سے شکست
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں سنگا پور نے زمبابوے کی ٹیم کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی، یہ پہلی بار ہے کہ سنگاپور کی ٹیم نے کسی انٹرنینشل اور کرکٹ کی مکمل ممبر ٹیم کو شکست دی، زمبابوے کی ٹیم کو 4 رنز سے شکست، بارش کے باعث میچ متاثر ہوا اور میچ 18، 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ سنگاپور کی ٹیم نے زمبابوے کی ٹیم کو میچ میں 4 رنز سے ہرا دیا۔

زمبابوین ٹیم 182 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کپتان سین ولیمز کے 66 رنز رائیگاں گئے ۔ انڈین ایسوسی ایشن گرائونڈ پر کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں سنگاپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، ٹم ڈیوڈ مانپریت سنگھ نے بالترتیب 41، 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے ریان برل نے تین، رچرڈ نگاراوا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل میں ناکام رہی اور 18 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بناسکی، کپتان سین ولیمز کی 66 اور ریگس چاکابوا کے 48 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، سین ولیمز کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے بھی شامل تھے۔

یوں سنگا پور کی ٹیم نے زمبابوے کی ٹیم کو 4 رنز سے شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی۔ امجد محبوب اور جاناک پراکاش نے دو ، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سین ولیمز کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 30/09/2019 - 13:26:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :