ٹرائنگولر سیریز، نیپال اور زمبابوے کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

پیر 30 ستمبر 2019 13:26

ٹرائنگولر سیریز، نیپال اور زمبابوے کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ کل منگل کو نیپال اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرائنگولر سیریز سنگاپور میں جاری ہے جس میں میزبان سنگاپور، نیپال اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سیریز کا چوتھا میچ (آج) منگل کو نیپال اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ میں زمبابوے نے نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم اپنے اگلے میچ میں نیپال نے عمدہ کم بیک کیا اور سنگاپور کو بآسانی 9 وکٹوں سے ہرایا۔ سیریز کا پانچواں میچ 2 اکتوبر کو سنگاپور اور نیپال جبکہ چھٹا میچ 3 اکتوبر کو سنگاپور اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/09/2019 - 13:26:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :