اومان کی ہاکی ٹیم پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی

پیر ستمبر 15:12

اومان کی ہاکی ٹیم پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) اومان کی ہاکی ٹیم پاکستان کے خلاف چار میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پیر کو لاہور پہنچ گئی، پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ایڈمن میجر (ر) جاوید ارشد منج اور کرنل آصف ناز کھوکھر نے اومانی ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستان اور اومان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل نیشنل ہاکی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اومان ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ہماری ٹیم کیلئے تجرباتی ہے جس سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کو موقع ملے گا، پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور اس کا اومان سے کوئی مقابلہ نہیں، ہمارا ہدف جونیئر ایشیا کپ ہے جس کی تیاریوں کیلئے یہ میچز پلان کئے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا میچ (کل) بدھ، تیسرا 3 اکتوبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، تمام میچز نیشنل سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/09/2019 - 15:12:27

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments