رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

منگل 1 اکتوبر 2019 11:59

رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ میں کل بدھ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں منگل کو ایک دن آرام کے بعد میگا ایونٹ میں کل بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے جس کے پہلے میچ میں پول بی میں شامل ٹیمیں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور کینیڈا آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں پول سی کی ٹیمیں فرانس اور امریکا پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 01/10/2019 - 11:59:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :