نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

منگل 1 اکتوبر 2019 16:17

نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پاکستان روڈھم ہال اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(ایڈمن ) منصور احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) محمد اعظم ڈار، اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ٹورنامنٹ میں دوسو سے زائد مرد اور خواتین حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں جن میں سگلز اور ڈبلز شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2019 - 16:17:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :