انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ نومبرمیں شروع ہوگا

منگل 1 اکتوبر 2019 16:17

انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ نومبرمیں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کوالیفائنگ 2020 ء آئندہ ماہ نومبرمیں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ( ٹیکنیکل) محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہیں اور اس سلسلہ میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ابھی 15 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے اور ٹورنامنٹ میں 15 لاکھ سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 01/10/2019 - 16:17:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :