بابر اعظم تھوڑی زیادہ محنت کرکے مزید اچھے بیٹسمین بن سکتے ہیں:رمیز راجہ
بابراپنی بلے بازی کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لائیں اور سٹرائیک ریٹ 120 سے 130 تک لےکر جائیں:سابق کپتان
ذیشان مہتاب منگل 1 اکتوبر 2019 20:18
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر 2019ء) کرکٹر سے کمنٹیٹر بننے والے سابق پاکستانی کھلاڑی رمیز راجہ نے اپنی تازہ ترین یوٹیوب ویڈیو میں کہا ہے کہ بابر اعظم اچھے بلے باز ہیں اور انکا سٹرائیک ریٹ 100 سے زیادہ ہے تاہم وہ تھوڑی زیادہ محنت کرکے مزید اچھے بیٹسمین بن سکتے ہیں۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ مزید اچھے بیٹسمین بن سکتے ہیں انہوں نے بابر اعظم کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنی بلے بازی کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لائیں اور اپنا سٹرائیک ریٹ 120 سے 130 تک لےکر جائیں۔نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ تاہم رمیز راجہ انہیں اس سے زیادہ اچھے بیٹسمین کے طور پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
رمیز راجہ نے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے عثمان شنواری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی مردہ پچ پر 5 وکٹیں لینا آسان نہیں تھا، عثمان شنواری نے 5 وکٹیں لے کر ثابت کیا ہے کہ وہ باصلاحیت بالر ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں اپنے پہلے سپیل میں پٹنے کے بعد عثمان شنواری اپنا اعتماد کھوبیٹھے تھے جس کے بعد ان کا فوکس بھی کہیں گم ہوگیا اور وہ الٹی سیدھی گیندیں کرانے لگے مگر سری لنکا کے ساتھ مقابلے میں ایسا نہیں تھا کراچی کی مردہ پچ پر عثمان شنواری نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 01/10/2019 - 20:18:26
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
صدر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کا ورلڈ کلاس سپورٹس مینو فیکچرنگ کمپنی فارورڈز سپورٹس کا دورہ
-
زمبابوے کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان،تادیواناشے مارومنی اورفراز اکرم کی واپسی
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک