ٹرائنگولر سیریز، سنگاپور اور زمبابوے کی ٹیمیں چھٹے اور آخری میچ میں کل پنجہ آزما ہونگی

بدھ 2 اکتوبر 2019 12:29

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) سنگاپور اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کے چھٹے اور آخری میچ میں کل جمعرات کو آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

ٹرائنگولر سیریز سنگاپور میں جاری ہے جس میں میزبان سنگاپور، نیپال اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ (آج) جمعرات کو سنگا پور اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ میں زمبابوے نے نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم اپنے اگلے میچ میں نیپال نے عمدہ کم بیک کیا اور سنگاپور کو بآسانی 9 وکٹوں سے ہرایا۔

سیریز کے تیسرے میچ میں سنگا پور کی ٹیم نے انٹرنیشنل ٹیم زمبابوے کو 4 رنز سے شکست دیکر نئی تاریخ رقم کی۔ زمبابوے کی ٹیم نے چوھتے میچ میں نیپال کی ٹیم کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 3 اکتوبر کو سنگاپور اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/10/2019 - 12:29:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :