قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ کا دوسرا روز مکمل

خیبرپختونخوا کے خلاف بلوچستان کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی، سنٹرل پنجاب کے خلاف سندھ کے عامر علی کے 6 شکار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 اکتوبر 2019 21:31

قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ کا دوسرا روز مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2019ء) جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں بلوچستان کی ٹیم خیبرپختونخوا کے خلاف فالو آن کا شکار ہوگئی ہے۔ پہلی اننگز میں خیبرپختونخوا کے 286 رنز کے جواب میں میچ کے دوسرے روز کے اختتام پربلوچستان نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 31 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے 173 رنز 3 کھلاڑی آوٴٹ سے میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز کاآغاز کیا اور ثاقب جمیل کے 80 رنز کی بدولت پوری ٹیم 286 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔

بلوچستان کی جانب سے جہانگیر خان اور محمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں خیبرپختونخوا کے محمد وسیم جونیئر اور محمد علی کی تباہ کن باوٴلنگ کے سامنے بلوچستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 129 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔محمد وسیم خان جونیئر نے 4 اور محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

دن کے اختتام پر بلوچستان نے 13 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 31 رنز بنائے ہیں۔


دوسری جانب اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب اور سندھ کے درمیان جاری میچ کے دوسریروز سندھ کے 204 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔دن کے اختتا م پر سندھ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے 18 رنز 1 کھلاڑی آوٴٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر محمد حریرہ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔

محمد حریرہ نے 56 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 152 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔سندھ کے عامر علی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے اختتام پر سندھ نے دوسری اننگز میں 41 اوورز میں 128 رنز بنائے ہیں اور اس کے 3 کھلاڑی آوٴٹ ہوئے ہیں۔
مظفر آباد میں جاری میچ کے دوسرے روز ناردرن نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نیٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسپنر حارث جاوید کی 5 وکٹو ں باعث ناردرن نے دن کے اختتام پر 79.3 اوورز میں 255 رنز کا مجموعہ بنایا ہے۔ ناردرن کی جانب سے عبدالفصیح 76 رنز بنا کرسب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔بارش کے باعث میچ کے پہلے روز ایک بھی گیند نہیں کرائی جاسکی تھی۔
وقت اشاعت : 02/10/2019 - 21:31:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :