پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایک روزہ میچز کی سیریز اپنے نام کر لی

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 299 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، فخر زمان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے

muhammad ali محمد علی بدھ 2 اکتوبر 2019 23:12

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایک روزہ میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر2019ء) پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایک روزہ میچز کی سیریز اپنے نام کر لی، کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 299 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، فخر زمان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے فخر زمان کے شاندار 76 رنز اور عابد علی کے 74 رنز کی بدولت 298 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔ فخر زمان اور عابد علی کے علاوہ حارث سہیل نے بھی نصف سینچری اسکور کی۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔ اس سے قبل تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکانے پاکستان کو جیت کےلئے 298رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ۔

محمد عامر کی پہلی وکٹ کے بعد گناتھلاکا اور تھریمانے نے 88 رنز کی شراکت داری قائم کی ، پھر محمد نواز نے اپنے پہلے اوور میں تھریمانے کو پویلین واپس بھیج دیا۔ گناتھلاکا اور انجلو پریرا کے بیچ 50 رنز مکمل ہونے کے بعد عثمان شنواری نے پریرا کو آﺅٹ کیا،گناتھلاکا نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 100 گیندوں میں اپنے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کر لی،بھانوکا36رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،شیہان جے سوریا3رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے،گنا تھلیکا 133رنز کی شاندار باری کھیلنے کے بعدمحمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے،ڈی سلوا10رنز بنا کر عامر کا تیسرا شکار بنے جبکہ سندکن بغیر کوئی رن بنائے رن آﺅٹ ہوئے،تیسرے میچ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر امام الحق کی جگہ عابد علی اور عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا البتہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو ون ڈے ڈیبیو کے لیے ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم اب سری لنکا کو کم سے کم ٹوٹل پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔سری لنکن ٹیم کے کپتان لہیرو تھریمانے نے نیشنل سٹیڈیم کی پچ کو بیٹنگ کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی فائنل الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں،سری لنکا نے سدیرا سماراوکراما، اسورو یوڈانا اور اوشادا فرنینڈو کی جگہ منود بھنوکا، لکشن سنداکن اور اینجلو پریرا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے اور میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا،سرفراز احمد نے بتایا کہ عماد وسیم کی جگہ محمد نواز اور امام الحق کی جگہ عابد علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، عابد علی، فخر زمان، بابر زمان، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین، محمد رضوان افتخار احمد، آصف علی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کپتان لہرو تھریمانے، دنوشکا گناتھیکالا، اوشادا فرنینڈو، سدیراسمارا وکراما، شیہان ھو¿ جے سوریا، دسون شناکا، ونندو ہسارنگا، اینجیلو پریرا، مِنود بھنوسکا، اسورو اڈانا، نوان پریدپ، کسون رجیتھا، لہرو کمارا، لاکشن سنڈکن پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 02/10/2019 - 23:12:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :