سرفراز احمد گزشتہ 33ون ڈے میچوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے

قومی ٹیم کے کپتان نے 33 میچوں میں 27.38 کی ایوریج سے صرف 657رنز بنائے جن میں ایک بھی سینچری شامل نہیں، گزشتہ 7ون ڈے میچز میں بھی کارکردگی مایوس کن رہی: اعدادوشمار سامنے آگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 3 اکتوبر 2019 00:22

سرفراز احمد گزشتہ 33ون ڈے میچوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2019ء) سرفراز احمد گزشتہ 33ون ڈے میچوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے گزشتہ 33 ون ڈے میچوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق سرفراز احمد نے 33میچوں میں 27.38 کی ایوریج سے صرف 657رنز بنائے جبکہ انکا سٹرائک ریٹ 86.33رہا اور وہ ان میچز میں ایک بھی سینچری نہ بنا سکےاورصرف 4نصف سینچریاں بنائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کی گزشتہ 7ون ڈے ایننگز میں بھی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ انہوں نے 7ون ڈے اننگز میں 67 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ صرف 70رنز بنائے ہیں اور وہ ان میچوں میں کوئی بھی نصف سینچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ آج بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں وہ صرف 23رنز بنا سکے اور کمارا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس سے پچھلے میچ میں بھی وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے اور صرف 8رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایک روزہ میچز کی سیریز اپنے نام کر لی، کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 299 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، فخر زمان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا،پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ جمعہ کے میچ کےلئے خریدے گئے ٹکٹ 30 ستمبر یا 2 اکتوبر کو ہونےوالے میچ کےلئے استعمال کیے جا سکیں گے جبکہ شائقین 29 ستمبر کے میچ کےلئے خریدے گئے ٹکٹ بھی 30 ستمبر یا دو اکتوبر کے میچ میں استعمال کر سکتے ہیں۔

پی سی بی کی پالیسی کے تحت جن افراد نے اتوار کے میچ کے ٹکٹ لیے ہیں اور اگر وہ پیر کو میچ نہیں دیکھ سکے تو انہیں ان کی رقم مکمل طور پر واپس کردی جائےگی۔
وقت اشاعت : 03/10/2019 - 00:22:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :