نیشنل ریکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، مینز سنگلز میں مراد علی اور اویس جبکہ خواتین سنگلز میں پلوشہ بشیر اور غذالہ صدیقی نے فائنل میں جگہ بنالی

جمعرات 3 اکتوبر 2019 21:51

نیشنل ریکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، مینز سنگلز میں مراد علی اور اویس جبکہ خواتین سنگلز میں پلوشہ بشیر اور غذالہ صدیقی نے فائنل میں جگہ بنالی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) پاکستان بیڈمنٹن کے زیراہتمام جاری نیشنل ریکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے مقابلوں میں نیشنل بینک کے مراد علی اور پاکستان واپڈا کے اویس نے جبکہ لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں نیشنل بینک کی پلوشہ بشیر اور پاکستان واپڈا کی غذالہ صدیقی نے فائنل میں جگہ بنالی، فائنل مقابلے (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں نیشنل بینک کے مراد علی نے پاکستان واپڈ کے عظیم سرور کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا کے اویس نے پنجاب کے مقیت طاہر کو 2-1 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

لیڈیز ڈبلز کے مقابلوں میں صائمہ وقاص اور غذالہ صدیقی نے میمونہ عامر اور خضرہ کو 2-1 سے جبکہ پلوشہ بشیر اور جویرہ نے سائرہ اکرم اور ہما جاوید کو 2-0 سے ہرا دیا۔

مینز ڈبلز کے مقابلوں میں راجہ حسنین اور عتیق چوہدری نے عرفان سعید اور عظیم سرور کو 2-1 سے جبکہ زین اور مقیت نے اویس زاہد اور راجہ ذوالقرنین کو 2-0 سے شکست دی اور اسی طرح لیڈیز سنگلز میں نیشنل بینک کی پلواشہ بشیر اور پاکستان واپڈا کی غذالہ صدیقی نے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل مقابلے جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 03/10/2019 - 21:51:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :