قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے راوٴنڈ کا دوسرا روز مکمل
فالو آن کا شکارسنٹرل پنجاب کے دوسری اننگز میں بھی 6 کھلاڑی آوٴٹ، ناردرن کے نوید ملک کی سنچری اور بلوچستان کے ابتسام شیخ کی 6 وکٹیں
جمعرات 3 اکتوبر 2019 20:15
(جاری ہے)
این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں جاری نان فرسٹ کلاس میچ کی دوسری اننگز میں بلوچستان کو ناردرن کے خلاف 93 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے اور اس کی ابھی 3 وکٹیں باقی ہیں۔ پہلی اننگز میں بلوچستان کے 191 رنز کے جواب میں نوید ملک کی سنچری کی بدولت ناردرن نے 220 رنز بنائے۔اس سے قبل ناردرن کرکٹ ٹیم نے 73 رنز کے مجموعے سے میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو اوپنر نوید ملک اور مڈل آرڈر بیٹسمین سرمد بھٹی کے علاوہ کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ نوید ملک نیسنچری اور سرمد بھٹی نے نصف سنچری اسکور کی۔ اوپنر کی 106 رنز کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔آلراوٴنڈر سرمد بھٹی نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے51 رنز بنائے۔ ناردرن کی پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ 5 کھلاڑیوں کے ڈبل فگر میں داخل نہ ہونے کے باوجود ناردرن نے پہلی اننگزکے اختتام پر بلوچستان کے خلاف 29 رنز کی برتری حاصل کرلی۔بلوچستان کی جانب سے نوجوان لیگ اسپنر ابتسام شیخ نے 6 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ادھربلوچستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی کچھ زیادہ بہتر نہ تھا۔ 5 اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد سلسلہ نہ رک سکا۔ دن کے اختتام پربلوچستان نے دوسری اننگز میں 38 اوورز میں 122 رنز بنالیے ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے ہیں۔ بلوچستان کی جانب سے گلریز صدف 5 اور ابتسام شیخ 1 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 289 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی ہے۔اس سے قبل غیرمتوقع بارش کے باعث میچ کیپہلیروز کھیل نہیں ہوسکا تھا۔ جس کے بعد سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلیفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سندھ کی جانب سے رمیز راجہ جونیئر، سیف اللہ بنگش اور اشعر قریشی نے نصف سنچریوں اسکور کیں۔71 اسکور پر 4 کھلاڑی آوٴٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ رمیز راجہ جونیئر 88 اور سیف اللہ بنگش 70 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔289 رنز کا مجموعہ اسکور کرنے کے باوجود سندھ کے 4 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سدرن پنجاب کے مینٹور اور تجربہ کار اسپنر ذوالفقار بابر کی سیزن میں شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے۔ انہوں نے سندھ کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 4 شکار کیے۔ سدرن پنجاب کی ٹیم میچ کے آخری روز اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گی۔
وقت اشاعت : 03/10/2019 - 20:15:21
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے