پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گرد و نواح میں تعلیمی ادارے 3 روز کیلئے بند رہیں گے

7 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک اسٹیڈیم کے آس پاس واقع کاروباری مراکز بھی بند رکھے جائیں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کے سلسلے میں نوٹیفیکشن جاری

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 اکتوبر 2019 21:36

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گرد و نواح میں تعلیمی ادارے 3 روز کیلئے بند رہیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2019ء) پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گرد و نواح میں تعلیمی ادارے 3 روز کیلئے بند رہیں گے، 7 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک اسٹیڈیم کے آس پاس واقع کاروباری مراکز بھی بند رکھے جائیں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کے سلسلے میں نوٹیفیکشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں شیڈول تین روزہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں سخت سکیورٹی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گرد و نواح میں واقع تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف سی کالج لاہور سمیت گرد و نواح کی دکانوں، تعلیمی اداروں، کمرشل پلازوں سمیت ریسٹورنٹس کو تین روز کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف سی کالج سمیت کاروباری ادارے 7 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ اکستان اور سری لنکا کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 5سے 9اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/10/2019 - 21:36:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :