ٹرائنگولر ٹی 20 کرکٹ سیریز، زمبابوے نے سنگا پور کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 4 اکتوبر 2019 13:17

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) ٹرائنگولر ٹی 20 کرکٹ سیریز کے چھٹے اور آخری میچ میں زمبابوے نے سنگاپور کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، سنگا پور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 167 رنز بناکر زمبابوے کو کامیابی کے لئے 168 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں زمبابوے کی ٹیم نے 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا، پیٹر مور نے ناقابل شکست 92 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

سنگاپور کے چندرا موہن 66 رنز رائیگاں گئے، پیٹر مور کو عمدہ بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ انڈین ایسوسی ایشن گرائونڈ، سنگاپور میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے اور آخری میچ میں سنگاپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، چندرا موہن نے 66 اور ٹم ڈیوڈ نے 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ڈینیئل جاکیئل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹر مور ناقابل شکست 92 رنز کی بدولت زمبابوے کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹونی مونیوگا 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ پیٹر مور کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 13:17:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :