سابق برطانوی کرکٹر کا شاہد آفریدی پر گہرا طنز

تیزترین سنچری سکور کرنے کے بعد انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا:نک کامپٹن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 اکتوبر 2019 16:06

سابق برطانوی کرکٹر کا شاہد آفریدی پر گہرا طنز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اکتوبر 2019ء) سٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی کی شہرت کو چارچاند اس وقت لگے جب انہوں نے 1996ءمیں کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین سنچری بنائی اور آج بھی اس دن کو یاد کیا جاتاہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے 4 اکتوبر 1996 ءکو نیروبی میں سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران 37 گیندوں پر 11 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین سنچری بنائی جس نے شائقین کرکٹ کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔

شاہد خان آفریدی کا یہ ریکارڈ 18 سال تک کوئی نہ توڑ سکا تاہم یکم جنوری 2014ءکو نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑا جب کہ2015ءمیں سابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف محض1گیندوںپر سنچری سکور کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

شاہد خان آفریدی کیلئے اس یاد گار دن پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی پیغام جاری کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی ، آئی سی سی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ” آج کے دن 1996ءمیں بو م بوم شاہد آفریدی نے 37 گیندوں پر سری لنکا کیخلاف تیز ترین سنچری بنائی“۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شاہد آفریدی کی اس سنچری کا ذکر کیا جس پر نک کامپٹن نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ” اور پھر اس کے بعد انہوں نے کبھی کوئی رن سکور نہیں کیا “۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
نک کامپٹن کا یہ طنز پاکستانی شائقین کو ایک آنکھ نہ بھایا جنہوں نے ان کے ناقص ٹیسٹ ریکارڈ کا مذاق اڑانا شروع کردیا ۔ 
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 16:06:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :