’دی100 ‘ ٹیموں کے نام، لوگو اور ابتدائی 5،5 کھلاڑیوں کا اعلان

”دی ہنڈرڈ“ کے ڈرافٹ میں آفریدی بابر، حفیظ،شاہین،فہیم اورعماد شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:40

’دی100 ‘ ٹیموں کے نام، لوگو اور ابتدائی 5،5 کھلاڑیوں کا اعلان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اکتوبر 2019ء) انگلینڈ کے نئے ایونٹ ’دی ہنڈرڈ‘ کی ٹیموں کے نام، لوگو اور پہلے 5، 5 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔لیڈز ٹیم ناردرن سپرچارجرز نے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئر سٹو اور برطانوی ٹیسٹ کپتان جو روٹ پر بین سٹوکس کو ترجیح دی، یہ دونوں پلیئرز بالترتیب کارڈف (والش فائر) اور ناٹنگھم (ٹرینٹ راکٹس ) کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

چند نوجوان کاﺅنٹی پلیئرز کی بھی قسمت خوب جاگی، والش فائر نے ٹام بینٹن کو ایک لاکھ پاﺅنڈ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا،اسی طرح لندن سپرٹ نے روی بوپارا اور ڈیوڈ میلان کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈین لارنس کو 60 ہزار پاﺅنڈ میں اپنا حصہ بنایا۔ اوول انوائسیبل نے جیسن روئے کی خدمات 1 لاکھ 25 ہزار پاﺅنڈ میں حاصل کی ہیں۔آئندہ برس شیڈول انگلش کرکٹ ایونٹ ”دی ہنڈرڈ“ کے ڈرافٹ میں بھی شامل ہوں گے،ایک لاکھ پاﺅنڈ ریزرو پرائس والی کیٹیگری میں پاکستانی شاہد آفریدی موجود ہیں، بابر اعظم اور محمد حفیظ 75 ہزار، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف 60 ہزار جب کہ عماد وسیم 50 ہزار پاﺅنڈ ریزرو پرائس کی ڈرافٹ لسٹ میں نمایاں ہیں۔

                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 17:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :