عمر اکمل کااپنی پرفارمنس مرحومہ والدہ اور گگلی ماسٹر عبدالقادر کے نام کرنےکا اعلان

دونوں چاہتے تھے کہ میں ایک بار پھر قومی ٹیم میں کم بیک کروں:قومی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 اکتوبر 2019 20:41

عمر اکمل کااپنی پرفارمنس مرحومہ والدہ اور گگلی ماسٹر عبدالقادر کے نام کرنےکا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اکتوبر 2019ء) قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں تین سا ل بعد واپسی کرنے والے عمر اکمل نے اپنی پرفارمنس مرحومہ والدہ اور گگلی ماسٹر عبدالقادر کے نام کرنے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میرے مرحوم سسر عبدالقادر اور مرحومہ والدہ کی یہ خواہش تھی کہ میں ایک بار پھر پاکستانی ٹیم میں کم بیک کروں،میں اس سیزن میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا اور اپنی تمام پرفارمنس مرحومہ والدہ اور سسر عبدالقادر کے نام کروں گا ۔

یاد رہے کہ عمر اکمل 3سال کے بعد قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کم بیک کررہے ہیں ، انہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2016ءمیں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد ناقص پرفارمنس کے باعث انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

29سالہ عمر اکمل اب تک گرین شرٹس کے لیے82ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 26.82کی اوسط سے1690رنز بنا چکے ہیں،انہوں نے یہ رنز122.90کے سٹرائیک ریٹ سے سکو ر کیے ہیںجن میں 8نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

عمر اکمل نے رواں سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف 5میچز کی سیریز کے لیے ون ڈے ٹیم میں بھی کم بیک کیا تھا تاہم وہ کوئی قابل ذکر پرفارمنس نہیں دکھا سکے ۔ انہوں نے گرین شرٹس کے لیے آخری ٹیسٹ میچ2011ءمیں کھیلا تھا۔                                                                                                                             
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 20:41:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :