عمر اکمل نے زیادہ بار صفر پر آﺅٹ ہونیکا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی بلے باز نے یہ ان چاہا ریکارڈ شاہد آفریدی سے چھینا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:19

عمر اکمل نے زیادہ بار صفر پر آﺅٹ ہونیکا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر2019ء) قومی ٹیم میں تین سال بعد واپسی کرنے والے بلے باز عمر اکمل نے زیادہ بار صفر پر آﺅٹ ہونیکا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔قذافی سٹیڈیم میں سر ی لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عمر اکمل نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو مایوس کیا اور پہلی ہی گیند پر نوان پرادیپ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوکر پوویلین لوٹ گئے،یہ عمر اکمل کے کیریئر میں9واں موقع تھا جب وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جس کے ساتھ ہی انہوں نے ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا،اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں8مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے تھے ، 29سالہ عمر اکمل اب تک گرین شرٹس کے لیے83ٹی ٹونٹی میچز میں26.40کی اوسط سے1690رنز سکور کرچکے ہیںجن میں8نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 64رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی ۔ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی20 میچ میںسری لنکا کے 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا، پانچویں میں گرین شرٹس کے 3 مستند کھلاڑی صرف 22 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر شائقین کو مایوس کر گئے، احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل صفر پر چلتے بنے جب کہ بابر اعظم 13 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔

افتخار احمد اور سرفراز احمد نے تیسری وکٹ کیلئے46رنزجوڑے جسکے بعدافتخار رن آﺅٹ ہوگئے،کپتان سرفراز احمد25رنز کی سلو اننگز کھیل کر بولڈ ہوگئے،عماد وسیم بھی صرف 7رنز بنا کر راجیتھا کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،پاکستان کے آخری پانچ کھلاڑی سکور میں صرف 25 رنز کا ہی اضافہ کرسکے، آصف علی 6، عماد وسیم 7، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر 1 سکور پر چلتے بنے۔

سری لنکا کی جانب سے اوڈانا اور پرادیپ نے 3،3 جبکہ ڈی سلوا نے 2 اور راجیتھا نے1، 1وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر وکٹ کو بیٹنگ کےلئے سازگار قرار دیتے ہوئے سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔مہمان ٹیم کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کا آغاز فراہم کیا، گناتھلاکا نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے، انکی باری میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا،وہ شاداب خان کا شکار بنے،اوشکا فرنینیڈو33رنز کی باری کھیلنے کے بعد رن آﺅٹ ہوئے،راجا پکسے22گیندوں پر32رنز بنا کر حسنین کے یارکر پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،شناکا17رنز سکور کرکے حسنین کا دوسرا شکار بنے،جے سوریا اگلی ہی گیند پر پوویلین لوٹ گئے جس کے ساتھ ہی حسنین نے اپنی ہیٹرک مکمل کی ،مہمان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر165رنز بنا کر پاکستان کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف دیا،گرین شرٹس کی جانب سے محمد حسنین سب سے کامیاب بولر قرار پائے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین، عماد وسیم اور آصف علی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2019 - 22:19:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :