100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواوں گا، محمد حسنین کا اعلان

باولنگ میں مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنوں: نوجوان فاسٹ باولر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:19

100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواوں گا، محمد حسنین کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر2019ء) 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواوں گا، محمد حسنین کا اعلان، نوجوان فاسٹ باولر کا کہنا ہے کہ باولنگ میں مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر عالمی ریکارڈ قائم کریں۔

محمد حسنین کہتے ہیں کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر میچ میں ہی 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرنے کی کوشش کریں۔ وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی خواہش اور ٹارگٹ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد حسنین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد حسنین نے ہفتے کے روز کھیلے گئے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں پہلے 16ویں اوور کی آخری گیند پر راجا پکسے کی وکٹ حاصل کی اور پھر اگلے اوور میں پہلے شاناکا اور پھر جے سوریا کی وکٹ لیکر اپنی ہیٹرک مکمل کی،انہوں نے19سال183دن کی عمر میں ہیٹرک کا کارنامہ سر انجام دیا،وہ فہیم اشرف کے بعد ٹی ٹونٹی ہیٹرک کرنے والے دوسرے پاکستانی باﺅلر ہیں،ان سے قبل فہیم اشرف نے اکتوبر2017ءمیں سری لنکا کے ہی خلاف ہیٹرک کا کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔

یہ بھی واضح رہے کہ محمد حسنین کو اس وقت پاکستان کا سب سے تیز ترین گیند باز قرار دیا جا رہا ہے۔ محمد حسنین نے حال ہی میں سی پی ایل لیگ میں 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر دنیا بھر کے کرکٹ پنڈتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی تھی۔
                          
وقت اشاعت : 05/10/2019 - 23:19:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :