آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ اب تک شاندار رہا ہے، جلد مزید ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی: ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے 10 سال بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:27

آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2019ء) ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے 10 سال بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، کہتے ہیں کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے کامیابی سے ہمکنار ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وسیم خان نے کراچی میں ایک روزہ سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے خوش اسلوبی سے انجام پانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کے دورہ پاکستان کیلئے بہترین سیکورٹی انتظات کیے گئے ہیں۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حکام نے پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آنے کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جلد انگلینڈ اور آئرلینڈ کے کرکٹ بورڈ کے حکام بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ جلد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوگی اور آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ابھی بس ابتداء ہے، آنے والے دنوں میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر لاہور یے خوشی سے نہال دکھائی دئیے اور ان کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی۔

شائقین کرکٹ سخت سکیورٹی کے باوجود اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی اسٹیڈیم پہنچ گئے ، اسٹیڈیم کے اندر اور باہر قومی پرچموں کی بہار نظر آئی، خواتین ، نوجوان اور بچے اپنے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کراتے ہوئے نظر آئے۔ مہمان ٹیم کی سپورٹ کیلئے بھی نعرے لگائے جاتے رہے۔ جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان، حکام اور کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکورٹی انتظامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس دورے سے بھرپور اندوز ہو رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2019 - 23:27:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :