پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سرفراز احمد کی انوکھی منطق

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانا مشکل ہوتا ہے، احمد شہزاد کو بطور اوپنر کھلانا تھا جس وجہ سے فخر زمان کو ریسٹ کرایا :قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:44

پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سرفراز احمد کی انوکھی منطق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر2019ء) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں بدترین کارکردگی کے بعد سرفراز احمد نے انوکھی منطق پیش کر دی ہے ،انکا کہنا ہے تھا کہ میں تو پہلے بہی کہہ چکا ہوں ٹی ٹونٹی ٹیم میں کوئی ٹیم آسان نہیں سری لنکن ٹیم نے ہم سے بہت اچھا کھیلی اور جیت گئی۔ سر فراز احمد ڈی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم کے کپتان ہوتے ہوئے سری لنکا کی نئی نویلی ٹیم سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ قومی ٹیم کی ناقص شکست کا دفاع کر رہے تھے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں ٹی ٹونٹی ٹیم میں کوئی ٹیم آسان نہیں، سری لنکن ٹیم نے ہم سے بہت اچھا کھیلی ہے۔ سری لنکن ٹیم نے باﺅلنگ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی، کپتان سرفراز نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے ماضی میں اچھا کھیلا ہے، امید ہے اگلے میچوں میں دونوں کھلاڑی اچھا کھیلیں گے ،ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانا مشکل ہوتا ہے،ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اگلے میچوں میں ٹیم کو جتوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے کہا کہ احمد شہزاد کو بطور اوپنر کھلانا تھا جس وجہ سے فخر زمان کو ریسٹ کرایا ، جو لڑکے ٹیم میں کھلائے ہیں ان کو پورا موقع دیا جائےگا ۔یاد رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 64رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی ۔ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی20 میچ میںسری لنکا کے 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا، پانچویں میں گرین شرٹس کے 3 مستند کھلاڑی صرف 22 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر شائقین کو مایوس کر گئے، احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل صفر پر چلتے بنے جب کہ بابر اعظم 13 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔

افتخار احمد اور سرفراز احمد نے تیسری وکٹ کیلئے46رنزجوڑے جسکے بعدافتخار رن آﺅٹ ہوگئے،کپتان سرفراز احمد25رنز کی سلو اننگز کھیل کر بولڈ ہوگئے،عماد وسیم بھی صرف 7رنز بنا کر راجیتھا کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،پاکستان کے آخری پانچ کھلاڑی سکور میں صرف 25 رنز کا ہی اضافہ کرسکے، آصف علی 6، عماد وسیم 7، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر 1 سکور پر چلتے بنے۔

سری لنکا کی جانب سے اوڈانا اور پرادیپ نے 3،3 جبکہ ڈی سلوا نے 2 اور راجیتھا نے1، 1وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر وکٹ کو بیٹنگ کےلئے سازگار قرار دیتے ہوئے سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔مہمان ٹیم کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کا آغاز فراہم کیا، گناتھلاکا نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے، انکی باری میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا،وہ شاداب خان کا شکار بنے،اوشکا فرنینیڈو33رنز کی باری کھیلنے کے بعد رن آﺅٹ ہوئے،راجا پکسے22گیندوں پر32رنز بنا کر حسنین کے یارکر پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،شناکا17رنز سکور کرکے حسنین کا دوسرا شکار بنے،جے سوریا اگلی ہی گیند پر پوویلین لوٹ گئے جس کے ساتھ ہی حسنین نے اپنی ہیٹرک مکمل کی ،مہمان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر165رنز بنا کر پاکستان کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف دیا،گرین شرٹس کی جانب سے محمد حسنین سب سے کامیاب بولر قرار پائے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔


وقت اشاعت : 05/10/2019 - 23:44:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :