کوری ہل انجری مسائل کے باعث رگبی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

پیر 7 اکتوبر 2019 13:41

کوری ہل انجری مسائل کے باعث رگبی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) ویلز رگبی ٹیم کے سنیئر کھلاڑی کوری ہل فٹنس مسائل کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔

(جاری ہے)

کوری ہل گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چھ ہفتے درکار ہوں گے اس طرح وہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 13:41:50