دوسرا ٹی ٹونٹی ،قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

فہیم اشرف اور آصف علی کی جگہ وہاب ریاض اور فخر زمان ان ایکشن ہوںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 اکتوبر 2019 16:47

دوسرا ٹی ٹونٹی ،قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 اکتوبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے اور آل راﺅنڈر فہیم اشرف اور جارح مزاج آصف علی کی جگہ فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض اور فخر زمان کو آج کے مقابلے میں چانس دیئے جانے کا امکان ہے ۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 اکتوبر کو ہوگا۔سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ کا ٹاس شام 6 بجے ہوگا اور میچ کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی گئی تھی، پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 2014ءکا ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم اس وقت رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی اب بھی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 16:47:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :