میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی ایمپائر انتقال کر گئے

کراچی میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران ایمپائر نسیم شیخ کا دل کا دورہ پرا جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے

muhammad ali محمد علی پیر 7 اکتوبر 2019 19:38

میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی ایمپائر انتقال کر گئے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر2019ء) میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی ایمپائر انتقال کر گئے، کراچی میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران ایمپائر نسیم شیخ کا دل کا دورہ پرا جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر قائد کے ایک مقامی کرکٹ گراونڈ میں سندھ بار کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ کھیلا گیا جس دوران ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے نسیم شیخ انتقال کر گئے۔

بتایا گیا ہے کہ نسیم شیخ کو گراؤنڈ میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم نسیم شیخ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ انتقال کر جانے والے مقامی ایمپائر نسیم شیخ پہلے سے ہی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 19:38:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :