عمر اکمل نے زیادہ بار صفر پر آﺅٹ ہونیکا عالمی ریکارڈبرابر کردیا

10مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوکر دلشان کے ہم پلہ ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 اکتوبر 2019 21:28

عمر اکمل نے زیادہ بار صفر پر آﺅٹ ہونیکا عالمی ریکارڈبرابر کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر2019ء) قومی ٹیم میں تین سال بعد واپسی کرنے والے بلے باز عمر اکمل نے زیادہ بار صفر پر آﺅٹ ہونیکا عالمی ریکارڈبرابر کردیا۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں سر ی لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں عمر اکمل نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو مایوس کیا اور پہلی ہی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوکر پوویلین لوٹ گئے،یہ عمر اکمل کے کیریئر میں10واں موقع تھا جب وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جس کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ،سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 10بار صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے ، انگلینڈ کے لیوک رائٹ اور آئر لینڈ کے کیون اوبرائن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں9،9مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے ، آئر لینڈ کے پال سٹرلنگ،سری لنکن آل راﺅنڈر تھیسارا پریرا اور سابق پاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی 8،8مرتبہ اس شرمندگی سے دوچار ہوئے،سری لنکا کے داسن شاناکا ،بنگلہ دیشی بلے باز سومیا سرکار اور پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل7،7مرتبہ سکور بورڈ پر ایک بھی رن لگائے پوویلین لوٹے ، 29سالہ عمر اکمل اب تک گرین شرٹس کے لیے84ٹی ٹونٹی میچز میں26.00کی اوسط سے1690رنز سکور کرچکے ہیںجن میں8نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

 

وقت اشاعت : 07/10/2019 - 21:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :