پاک سری لنکا میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی، پاکستانی شائقین مایوس

سٹیڈیم میں موجود مایوس پاکستانی شائقین کے تاثرات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 7 اکتوبر 2019 23:17

پاک سری لنکا میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی، پاکستانی شائقین مایوس
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اکتوبر2019ء) پاک سری لنکا میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی پر پاکستانی شائقین کے نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی خراب کارکردگی پرسٹیڈیم میں موجود مایوس پاکستانی شائقین کے تاثرات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا میں ایک تصویر آئی ہے جس میں میچ دیکھنے آئی ایک خاتون پاکستانی بلے باز کے آؤٹ ہونے پر مایوسی سے سر پہ ہاتھ رکھی کڑی ہیں جبکہ ایک نوجوان ٹیم پر لعنت ملامت کر رہا ہے۔

 
 
پاکستانی بلے باز کے آؤٹ ہونے پر شائقین کے تاثرات
پاکستانی بلے باز کے آؤٹ ہونے پر شائقین کے تاثرات
 ایسی ہی بہت سی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس چہروں کے ساتھ پولین جاتے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کی جس میں عمر اکمل آؤٹ ہو کر جا رہے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق مایوس چہرے کے ساتھ گراؤنڈ سے باہر بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

 
 
 ایک صارف نے عمر اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عوعمر اکمل ایک بار پھر صرف 100سکور سے سینچری بنانے سے رہ گئے۔

 
 ایک صارف نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کی تصویر ایڈٹ کر کے لگائی ہے جس میں انہیں بھارتی فلم دیسی بوائز دکھایا گیا ہے۔ 
 
 ایک صارف نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مصباح الحق پر تنقید نہ کریں اس نے بہترین کام کیا اور ان دونوں کھلاڑیوں کا کرئیر ختم کر دیا۔ خیال رہے کہ آج پاکستان سری لنکا سے اپنا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہار گیا۔ پاکستان میں لمبے عرصے بعد بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی ہے اور شائقینِ کرکٹ شوق سے یہ میچز دیکھنے گئے تھے لیکن پاکستان کو اپنے ہی گھر میں سری لنکن ٹیم کی جانب سے ہار کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 23:17:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :