رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2019ء میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 8 اکتوبر 2019 12:39

رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2019ء میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء میں کل بدھ کو تین میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں کل بدھ کو پہلا میچ پول اے کی ٹیموں روس اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں پول سی کی ٹیمیں امریکہ اور ارجنٹائن مدمقابل ہونگی جبکہ تیسرے میچ میں پول ڈی کی ٹیمیں فجی اور ویلز آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/10/2019 - 12:39:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :