لگتا ہے 3 سال بعد قومی ٹیم میں کراچی اور لاہور کا ایک بھی کھلاڑی نہیں ہوگا

اب بڑے شہروں کی بجائے کرکٹ کا اصل ٹیلنٹ خیبرپختونخواہ سے سامنے آ رہا ہے، لگ رہا ہے کہ تین سال بعد ساری کی ساری ٹیم یہیں سے ہوگی: وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی منگل اکتوبر 21:43

لگتا ہے 3 سال بعد قومی ٹیم میں کراچی اور لاہور کا ایک بھی کھلاڑی نہیں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2019ء) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ لگتا ہے 3 سال بعد قومی ٹیم میں کراچی اور لاہور کا ایک بھی کھلاڑی نہیں ہوگا، اب بڑے شہروں کی بجائے کرکٹ کا اصل ٹیلنٹ خیبرپختونخواہ سے سامنے آ رہا ہے، لگ رہا ہے کہ تین سال بعد ساری کی ساری ٹیم یہیں سے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعلیٰ ہائوس پشاورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پشاور میں کرکٹ ہونی چاہیے،اب لاہور اور کراچی سے کرکٹ گئی، ٹیلنٹ تو یہاں خیبرپختونخوا میں ہے۔

وسیم اکرم کہتے ہیں کہ مجھے تو لگ رہا ہے کہ تین سال بعد ساری کی ساری ٹیم یہیں سے ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مصباح الحق نے ابھی حال ہی میں کرکٹ ٹیم کے حوالے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ، 2ٹی ٹونٹی میچوں میں شکست پر تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ،تھوڑا وقت دینا ہوگا وہ ضرور اچھا کریں گے۔

(جاری ہے)

نیا کوچ آیاہے ان کا الگ طریقہ ہے، مصباح کو وقت دیناچاہیے، سری لنکا کی یہ اصل ٹیم نہیں لیکن پھر بھی ہم ان سے ہار گئے جس پر دکھ ضرور ہے تاہم فوری طورپر ردعمل دینا بھی مناسب نہیں۔

مصباح الحق نے ابھی حال ہی میں کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جنھیں دو ٹی ٹونٹی میچوں میں شکست پر تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، تھوڑا وقت دینا ہوگا وہ ضرور اچھا کریں گے۔مصباح الحق عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لایا کیونکہ وہ پرانے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتا تھا تاہم وہ پرفارم نہیں کرسکے تو اسی بنیاد پر مستقبل میں فیصلے ہوں گے۔
                                               

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/10/2019 - 21:43:38

Your Thoughts and Comments