سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سیکورٹی بارے بریفنگ دی گئی

بدھ اکتوبر 21:10

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سیکورٹی ..
- لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا انہیں ایئرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز اور پارکنگ میں سیکورٹی اور پولیس فورس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سری لنکن کوچ کو سیف سٹیز سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیاانہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق بھی بتایا گیا۔سری لنکن کوچ نے شہر بھرمیں کیمروں کی مانیٹرنگ دیکھ کر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، دورے کے اختتام پر سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سیسری لنکن کوچ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/10/2019 - 21:10:17

Your Thoughts and Comments