پاکستان اولمپک وفد کا خیبرپختونخوا والی بال ٹریننگ کیمپ کا دورہ

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:26

پشاو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) 26 اکتوبر سے پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ صوبے کے مختلف گرائونڈ ز پر جاری ہے ، اس سلسلے میں والی بال کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں بھرپور انداز سے جاری ہے جس میں کوالیفائیڈ کوچز کیمپ میں شریک مرد وخواتین کھلاڑیوں کو مختلف سیشن میں ٹریننگ دے رہے ہیں ، گزشتہ روز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن معائنہ ٹیم کے اراکین پی اوے کے ایسوسی ایٹ سیکرٹریز وپاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگہر،سند ھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت،آرمی سپورٹس ڈائریکٹ کے سیکرٹری کرنل صدف اورواپڈاسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سیکرٹری رزاق گل، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ وینیو اور کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار ، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ اور صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان بھی موجود تھے،اس موقع پر تمام مہمانان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ، اس موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور انشاء الله خیبرپختونخوا نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی ، صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار نے کہا کہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایت پر منعقدہ کیمپس 20 اکتوبر تک جاری رہیں گے، جس میں سے صوبے کی بہترین مرد وخواتین ٹیم کا انتخاب کیاجائیگا جو کہ 33 ویں نیشنل گیمز میں صوبے کی نمائندگی کریگی ۔

وقت اشاعت : 09/10/2019 - 22:26:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :