خیبر پختونخواباسکٹ بال ٹیم نیشنل گیمز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کریگی ، فقیر اعوان

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں 26 اکتوبر سے منعقدہ نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا باسکٹ بال ٹیم شاندار پرفارمنس کامظاہرہ پیش کریگی ، ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان نے نیشنل گیمز باسکٹ بال تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل گیمز کی تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہیں اور کیمپ میں شریک کھلاڑی بھرپور محنت کررہے جن کوپاکستان ایئر فورس اور دیگر کوالیفائیڈ کوچز دو مختلف سیشن میں ٹریننگ دے رہے ہیں ، تربیتی کیمپ 20 اکتوبر تک جاری رہیگا جس میں خیبرپختونخوا کی بہترین ٹیم منتخب کی جائیگی نیشنل گیمز کیلئے انہوں نے بتایا کہ کیمپ کیلئے پہلے مرحلے میں اوپن ٹرائلز منعقد کئے گئے جس میں قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے تمام اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جن میں کیمپ کیلئے 19 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جن میں حمزہ درہ آدم خیل ، زاہد باجوڑ ، محمد درہ آدم خیل ، محمد شہاب باجوڑ ، جان شیر جنوبی وزیرستان ، عماد دیر لوئر ، نورزادہ دیر اپر ، یحیٰ پشاور ، فیصل پشاور، نفیس سوات ، عظیم سوات، تیمور سوات ، عبدالوہاب لنڈی کوتل ، تنویر پشاور، رضوان لکی مروت، افنان بنوں ، زبی الله بنوں ، شہزاد چارسد ہ شامل ہیں،اس موقع پر صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر دین محمد ، جنرل سیکرٹری ۷راجمیر خان ، پاکستان ایئر فورس کے انٹر نیشنل کھلاڑی محمد عمران اور احمد جان بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈائٹ کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے تاکہ کوئی کھلاڑی ٹریننگ کے دوران ان فٹ نہ ہو ۔

وقت اشاعت : 09/10/2019 - 22:58:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :