قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راوٴنڈ کادوسرا روز مکمل

خیبرپختونخوا کے آلراوٴنڈر ساجدخان کی شاندار کارکردگی، سدرن پنجاب کے مینٹور ذوالفقار بابر کے 4 شکار

بدھ 9 اکتوبر 2019 20:20

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راوٴنڈ کادوسرا روز مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2019ء) حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ریحان آفریدی اورساجد خان کے درمیان 148 رنز کی شراکت کی بدولت خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں 264 رنز بنائے۔ جواب میں 127رنز پر بلوچستان کے 6 کھلاڑی آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔میچ کے دوسرے روز خیبرپختونخوا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔

ریحان آفریدی نے 93 اورآلراوٴنڈر ساجد خان نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بلوچستان کی جانب سے گوہر فیض نے 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔88 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کرکٹ ٹیم کے بلے بامیچ کے دوسرے روز بھی مشکلات کا شکار رہے۔ دن کے اختتام پر بلوچستان کے فہد اقبال 43 اور داوٴد خان 7 اسکور بنا کر کریزپر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پہلی اننگز میں 7 شکار کرنے والے ساجد خان اب تک میچ میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی۔
ادھر مظفر آباد اسٹیڈیم میں جاری میچ میں ناردرن کی ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف فالو آن کا شکار ہوگئی ہے۔306 رنز کے جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مہمان ٹیم کے مینٹور ذوالفقار بابر نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

ناردرن نے دوسری اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنالیے ہیں۔ میچ کے دوسرے روز ناردرن کرکٹ ٹیم کے اوپنر آفاق رحیم اور عمروحید نے 1 وکٹ کے نقصان پر 6 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا توشعیب احمد کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 117 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب احمد نے45 رنز اسکور کیے۔

سدرن پنجاب کے مینٹوراورتجربہ کار اسپنرذوالفقار بابر نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ضیاء الحق نے 3 جبکہ عطاء اللہ نے 2کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ 189 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کرکٹ ٹیم نے دن کے اختتام پر 149 رنز بنالیے ہیں اور اس کے 2کھلاڑیوں آوٴٹ ہوئے ہیں۔میزبان ٹیم تاحال40 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔

عمر وحید 62 اور شعیب احمد 25 اسکور سے میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
دوسری جانب این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں355 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 228 رنزبنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سندھ کے اسپنر دانش عزیز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری اننگز میں سندھ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ 50 رنز پر ان کے 4 کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے ہیں۔

میچ کے دوسرے روزسنٹرل پنجاب نے1 وکٹ کے نقصان پر 20 اسکور سے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا۔ مہمان ٹیم رضا علی ڈار کے 48 اور فرحان خان کے ناقابل شکست 41 رنز کی بدولت 228 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سندھ کی جانب سے دانش عزیز نے 4 اور عاشق علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں سندھ کرکٹ ٹیم نے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے ہیں۔ سیف اللہ بنگش اور دانش عزیز میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
وقت اشاعت : 09/10/2019 - 20:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :