سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ برقرار رہنے کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی کی نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے، لنکن ٹیم سے شکست کے بعد کچھ پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 اکتوبر 2019 22:32

سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ برقرار رہنے کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اکتوبر2019ء) سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ برقرار رہنے کا امکان، قومی کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی کی نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے، لنکن ٹیم سے شکست کے بعد کچھ پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ ہونے کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی بادشاہت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ تاہم فی الحال آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔ سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کےریکنکنگ پوائنٹس میں کچھ تو کمی ہوگی، لیکن پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سری لنکا کی ”ریلوکٹا“ ٹیم نے آخری میچ میں 13رنز سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش مکمل کرلیا،گرین شرٹس2006ءمیں اپنے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد پہلی مرتبہ وائٹ واش شکست سے دوچار ہوئے ہیں ۔

148رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور فخر زمان پہلی ہی گیند پر پوویلین لوٹ گئے ، بابر اعظم اور حار ث سہیل نے دوسری وکٹ کےلئے76رنز جوڑے جس کے بعد بابر27رنز کی سست باری کھیل کر آﺅٹ ہوئے ،حارث سہیل نے کم بیک پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ،وہ52رنز بنا کر سٹمپ آﺅٹ ہوئے ،عماد وسیم بھی صرف3رنز کے مہمان ثابت ہوئے،آصف علی بھی چھکا لگانے کی کوشش میں باﺅنڈری پر کیچ آﺅٹ ہوئے،سرفراز احمد17رنز بنا کر بولڈ ہوئے،کم تجربہ کار کھلاڑیوں کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مکمل طور پر فیل ہوگئی،سیریز میں پے در پے ناکامیوں کے باعث پست حوصلہ بلے بازوں کے ہاتھ پاو¿ں پھول گئے اور 148 رنز کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنزہی بنا سکی۔

اس سے قبل قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سمارا وکراما صرف8رنز بنا کر عماد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے ، گوناتھلیکا بھی12رنز بنا کر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے ،راجا پکسا3رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ اینجلو پریرا13رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ، فرنینڈو اور شناکا کے مابین پانچویں وکٹ کیلئے 76رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جسکے بعد شناکا12رنز بنا کر وہاب کا شکار بنے ،مادو شنکا بھی ایک رن بنا کر پوویلین لو ٹ گئے،فرنینڈو ایک اینڈ پر ڈٹ کر کھڑے رہے اور وکٹ کے چاروں جانب کھل کر سٹروکس کھیل کر تیزی سے رنز میں اضافہ کرتے رہے، وہ 48 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، ان کی اننگز میں 8 دلکش چوکے اور 3 شاندار چھکے شامل تھے۔

گرین شرٹس کے سب سے کامیاب بولر محمد عامر رہے جنہوں نے 4 اوورز کے کوٹے میں 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم میں 3 اور سری لنکا نے 5 تبدیلیاں کی ہیں۔ایک عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنےوالے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں ناکامی اور انکی کارکردگی پر مداحوں کی شدید کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں تیسرے ٹی20 میں موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا،محمد حسنین کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا،تیسرے ٹی20 کےلئے پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد کی جگہ حارث سہیل، عمر اکمل کی جگہ افتخار احمد اور محمد حسنین کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ کےلئے سری لنکن ٹیم میں داسن شناکا (کپتان)، دانوشکا گناتھیلاکا، سدیرا سماراوکرانا (وکٹ کیپر)، بھنوکا راجاپکسا، انجیلو پریرا، اوشادا فرنانڈو، وانندو ہسارنگا، لہیرو مدوشانکا، لکشن سنڈیکان، کوس راجیتھا اور لہیرو کمارا شامل ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے ۔ یاد رہے کہ سری لنکا کےخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستانی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور دوسرے میچ میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور 35 رنز سے شکست کے بعد سیریز 0-2 سے گنوا بیٹھی تھی۔
وقت اشاعت : 09/10/2019 - 22:32:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :