جاپان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کی ٹیمیں رگبی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:23

جاپان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کی ٹیمیں رگبی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) میزبان جاپان، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کی ٹیمیں نویں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ میگا ایونٹ میں جمعرات کو آرام کا دن تھا اور اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد جاپان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کی ٹیموں نے اپنے پولز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کر رکھی ہیں۔

جاپان کی ٹیم پول اے میں ناقابل شکست ہے اور تین میچز کھیل کر تینوں میں کامیابی کے بعد 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، پول بی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اپنے چار میچز کھیل چکی ہے اور وہ تین میچز جیت کر 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، پول بی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں، اسی طرح انگلینڈ کی ٹیم پول سی میں 17 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں پول سی سے ٹاپ ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

پول ڈی میں ویلز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ویلز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پول ڈی سے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ دونوں ٹیموں کا ابھی ایک ایک میچ باقی ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا اور دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 12:23:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :