کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کوکپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:50

کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کوکپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کوکپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ یہ ایوان پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کے وائٹ واش پر گہرے افسوس اور غصے کا اظہار کرتا ہے۔

ٹی ٹونٹی کی نمبرون ٹیم 8ویں نمبر کی ٹیم سے سیریز ہار گئی۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم کے نوزائیدہ کھلاڑیوں نے باآسانی تینوں میچ جیت لیے،قومی کرکٹ ٹیم کی شکست سے پاکستانی قوم میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹونٹی میں وائٹ واش شکست کی تحقیقات کرائی جائیں۔کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے پائے۔سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مزید اہل نہیں رہے لہذا سرفراز احمد کو کپتانی سے فوری ہٹایا جائے۔قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کسی ذمہ دار اور تجربہ کار کھلاڑی کو دی جائے جو ٹیم کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 14:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :