رمیز راجہ کی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں دھلائی

لنکن کھلاڑی کے’یس‘ کے باوجود مائیک ترجمان کی جانب بڑھا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:41

رمیز راجہ کی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں دھلائی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اکتوبر 2019ء) رمیز راجہ کی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں ٹرولنگ ہوگئی،یہ مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیش آئی جب پاکستان اور سری لنکا کی ٹی 20 سیریز کی اختتامی تقریب میں کمنٹیٹر رمیز راجہ سری لنکن کھلاڑیوں سے بات چیت کررہے تھے۔جب انہوں نے پاکستان کی تین وکٹیں اڑانے والے سری لنکن لیگ سپنر وانندو ہسارنگا کو بلا کر ان سے بات کرنا چاہی تو ان کے ساتھ سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر اسانتھا ڈی میل ان کی ترجمانی کے لیے ساتھ آئے۔

واضح رہے کہ سری لنکن لیگ سپنر وانندو ہسارنگا انگلش بولنا نہیں جانتے اور اپنی مقامی زبان بولتے ہیں۔ رمیز راجہ نے جب انگلش میں ان سے سوال کیا کہ کیا یہ آپکی اب تک کی بہترین بالنگ تھی تو اس پر وانندو نے’ یس‘ کہا جس کا مطلب ہے جی ہاں۔

(جاری ہے)

وانندو ہسارنگا کی طرف سے جواب ملنے کے باوجود رمیز راجہ نے مائیک ترجمان کی طرف بڑھادیا تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں انہوں نے یس ہی کہا ہے۔

اس پر رمیز راجہ کو صورتحال کی مضحکہ خیزی کا احساس ہوا اور وہ اپنی غلطی پر ایک لمحے کو نادم نظر آئے۔
بعد میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے رمیز راجہ کی ٹرولنگ شروع کردی۔پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے سری لنکن لیگ سپنر وانندو ہسارنگا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور اپنی ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 17:41:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :