ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ: پہلے راونڈ میں اسلام آباد کی ملتان کیخلاف 66-59پوائنٹس سے فتح

ٌلاہور نے ہزارہ، فیصل آباد نے پشاور، گوجرانوالہ نے سرگودھا کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کیں

جمعرات 10 اکتوبر 2019 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ کے پہلے راونڈ میں اسلام آباد نے ملتان کو سخت مقابلے کے بعد 66-59پوائنٹس سے شکست دیدی۔ اسلام آباد باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق سرگودھا میں جاری ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ گریڈ اے میں شریک 8ٹیمیں دو گروپس میں حصہ لے رہی ہیں جن میں پول اے میں اسلام آباد، لاہور، ملتان، ہزارہ جبکہ پول "بی"میں فیصل آباد،، پشاور، گوجرانوالہ او ر میزبان سرگودھا کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

چیمپین شپ کے پہلے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے اعصاب اشکن مقابلے کے بعد ملتان کو 59پوائنٹس کے مقابلے میں 66پوائنٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی طرف سے فرحان قیوم، رضوان خورشید اور محمد رمیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ چیمپین شپ میں اسلام آباد کی قیادت رضوان خورشید کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فرحان قیوم، علی کاظمی، جیری عباس، بختاور تیمور، محمد رمیز، فیاض کیانی، عبد الواحد، سلمان سعید،یاسر عباس، عبد الوہاب، احمد ولیداور راحیل بھٹی شامل ہیں۔

چیمپین شپ کے پہلے روز لاہور نے ہزارہ کو 56کے مقابلے میں 72پوائنٹس سے، فیصل آباد نے پشاور کو 64کے مقابلے میں 68پوائنٹس سے گوجرانوالہ نے میزبان سرگودھا کو 63کے مقابلے میں 72پوائنٹس سے شکست دی۔ چیمپین شپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل نے کیا
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 21:57:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :