بھارت : کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، گولی چل گئی، مقامی کرکٹر قتل

متاثرہ خاندان کی شکایت پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج پولیس نے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارنا بھی شروع کر دیے

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:29

بھارت : کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، گولی چل گئی، مقامی کرکٹر قتل
مدھیہ پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے پر ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کے ضلع بھنڈ کے گاؤں کوٹ میں کرکٹ میچ کے دوران 40سالہ آنند اور 30سالہ مقتول برجیندر کا جھگڑا ہوا تھا۔دونوں فریقین کے درمیان صلح کے لیے آنند کے دوست اسے برجیندر کے گھر لے کر گئے لیکن وہاں دونوں میں ایک مرتبہ لڑائی ہو گئی اور جھگڑا بڑھنے پر آنند نے برجیندر کو گولی مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے واقعے کے بعد سے مقتول فرار ہے جبکہ قاتل کے ساتھ ساتھ اس کے 4 دوستوں رمہیت، رگھویندر، ابھیشک اور اویناش کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ھ*پولیس سپرنٹنڈنٹ روڈلف الواریس نے بتایا کہ آنند کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے کو سلجھانے کے لیے برجیندر کے گھر گیا تھا لیکن اس دوران جھگڑا بڑھنے پر اس نے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے برجیندر کا قتل کردیا۔متاثرہ خاندان کی شکایت پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارنا بھی شروع کر دیے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 23:29:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :