انٹر کلاسز سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر

ٹیبل ٹینس میں ایف اے ایف ایس سیII ایف ایس سی کو3-2سے جبکہ بیڈمنٹن میں بی ایس انگلش نے ایف اے ایف ایس سی IIکوشکست دیدی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) انٹر کلاسز سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے میں ایف اے ایف ایس سی ۱ اور ایف اے ایف ایس سیIIکے درمیان کھیلا گیا جو ایف اے ایف ایس سی IIنے سسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2سے جیت لیا ،جبکہ بیڈ منٹن کے فائنل مقابلے میں بی ایس انگلش نے ایف اے ایف ایس سی IIکوشکست دیکر میجر ٹرافی اپنے اپنے نام کر لی دوسری جانب والی بال کے مقابلے میں پہلا روز کھیلے گئے مقابلوں میں پہلا میچ میں بی ایس اردو نے بی ایس اسلامیات کو 3-0سے ہرادیا جبکہ دوسرے میچ ایف اے ایف ایس IIنے بی ایس کیمسٹری کے خلاف 3-2سے ہرا یا اسطرح چوتھا میچ میں ایف اے ایف ایس سی ۱ نے بی ایس ہوم اکنامکس کو شکست دیدی ۔
وقت اشاعت : 11/10/2019 - 19:15:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :