یوم دفاع پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ :میجر محمد طفیل شہید نشان حیدر الیون نے ٹرافی پر قبضہ جمالیا

فائنل مقابلے میں میجرراجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر الیون کو عصاب شکن مقابلے کے بعد 43کے مقابلے میں 45باسکٹ پوائنٹس سے شکست

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:41

یوم دفاع پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ :میجر محمد طفیل شہید نشان حیدر الیون نے ٹرافی پر قبضہ جمالیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام KBBAکے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقدہ "یوم دفاع پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کی ٹرافی پر میجر محمد طفیل شہید انشان حیدر الیون نے قبضہ جمالیا ،فائنل مقابلے میں میجر عزیز بھٹی نشان حیدر الیون کو عصاب شکن مقابلے کے بعد 43کے مقابلے میں 45باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،چمپئن ٹیم کی جانب سے محمد اکمل 15،اسد امام 13اور انجینئر زین العابدین نی12جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے محمد شبر18،طلحہ امجد 12اور وقار ذوالفقار نے 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے ۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض سید مصنف شاہ ،نذاکت خان اور طارق حسین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،زاہد ملک ،ڈاکٹر نعیم احمد ،ممتاز احمد اور اشرف یحیٰ تھے ۔

(جاری ہے)

فائنل کے اختتام پر منعقدہ پر وقار تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈیشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے فاتح رنر اپ ٹیموں کو ونر اور رنر ٹرافی اور کھلاڑیوں ،ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز میں انفرادی و کیش انعامات تقسیم کئے جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ محمد اکمل ،مین آف دی میچ ایوارڈ محمد شبر اور خصوصی ایوارڈ شارق سلیم ،محمد دانیال خان اور حسن علی جونیئر کو دیا گیا اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ، منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ KBBAکے صدر غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیدریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،پاکستان ویٹ لفٹنگ فیدریشن کے سنیئر نائب صدر نفیس احمد ،سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ شعبہ خواتین کی سنیئر رہنماء نائمہ بریڑو،کراچی باسکٹ بال ویمنز ٹیم کی کپتان رجا اسد،ذوالفقار عباس خان اور دیگر کوجود تھے ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خالد جمیل شمسی نے کہاکہ پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے یہاں کے لوگ کھیل اور امن سے لازوال محبت کرتے ہیں ،ملک خداد میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ PSL،سری لنکا کرکٹ سریز کا کامیاب انعقاد اس بات کا بین ثبوت ہے خالد جمیل شمسی نے شہر قائد میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم دفاع کے حوالے سے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جنگ ستمبر کی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے باسکٹ بال کے اس میگا ایونٹ کو اسپانسر کرنے پر سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا ۔

وقت اشاعت : 11/10/2019 - 20:41:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :