یوئیفا یورو فٹ بال کوالیفائرز میں جمہوریہ چیک نے انگلینڈ، ترکی نے البانیہ اور فرانس نے آئس لینڈ کو شکست دیدی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 16:44

یوئیفا یورو فٹ بال کوالیفائرز میں جمہوریہ چیک نے انگلینڈ، ترکی نے البانیہ اور فرانس نے آئس لینڈ کو شکست دیدی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) یوئیفا یورو فٹ بال کوالیفائرز میں جمہوریہ چیک نے انگلینڈ، ترکی نے البانیہ اور فرانس نے آئس لینڈ کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچ میں جمہوریہ چیک نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے جیکب بریبچ اور اونڈریکس نے گول کئے، ہیری کین نے انگلینڈ کی طرف سے واحد گول سکور کیا۔ گروپ ایچ کے میچ میں ترکی نے البانیہ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرایا، اس فتح کے بعد ترکی کی ٹیم گروپ میں 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ ایک اور میچ میں فرانس نے آئس لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرایا، فاتح ٹیم کی طرف سے واحد گول الیور گروڈ نے پنلٹی پر کیا۔
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 16:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :