پاکستان کا سائوتھ ایشین انڈر 16 گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان

چیمپئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک نیپال میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:18

پاکستان کا سائوتھ ایشین انڈر 16 گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے سائوتھ ایشین انڈر16 گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا۔ چیمپئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک کھٹمنڈو، نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم 18 اکتوبر کو میزبان نیپال کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ ہفتہ کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے 13 رکنی کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، ٹیم کی قیادت زینب شجاعت کریں گی جبکہ مہرین ساگر ٹیم کی نائب کپتان ہونگی۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں ماہین علیم، زمما سلطانی، مومل خورشید، ایمان رحمان، لائبہ ذوالفقار،شیزین فاطمہ، عرشیہ جمانی، زینب راحیل، اممہ انیب، دینہ زاہد اوراقراء شفیق شامل ہیں جبکہ شازیہ یوسف اور نیشا سلطان کو بالترتیب کوچ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے اور دونوں ٹیم کے ہمراہ جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم ایونٹ مین شرکت کیلئے 15 اکتوبر کو کھٹمنڈو، نیپال روانہ ہوگی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو نیپال، دوسرا میچ 19 اکتوبر کو سری لنکا، تیسرا میچ بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20 اکتوبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔ 21 اکتوبر کو ریسٹ ڈے ہوگا جبکہ 22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 17:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :