چیئر مین پی سی بی احسان مانی آئندہ ہفتے ٹی ٹونٹی کپتان کے حوالے سے مشاورت کریں گے

آسٹریلیا کے دورے کیلئے اسکواڈ اور کپتان کااعلان 13 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہونیو الے ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کیا جا سکتا ہے، ذرائع

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 21:32

چیئر مین پی سی بی احسان مانی آئندہ ہفتے ٹی ٹونٹی کپتان کے حوالے سے مشاورت کریں گے
ٰلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی آئندہ ہفتے ٹی ٹونٹی کپتان کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سرفراز ا حمد کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا تھا ، پی سی بی کو ٹیسٹ ٹیم کیلئے بھی کپتان کا تقرر کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کو صرف سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ہی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔چیئر مین پی سی بی اگلے ہفتے ا?سٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کیلئے اسکواڈ اور کپتان کااعلان 13 اکتوبر سے فیصل ا?باد میں شروع ہونیو الے ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کیا جا سکتا ہے۔سر فراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ سرفراز احمد کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ٹیسٹ کا نیا کپتان لایا جا سکتا ہے اور اس کیلئے اظہر علی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 21:32:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :