دورہ آسٹریلیا کیلئے سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور

کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اوپنر کی پوزیشن کیلئے شان مسعود، عابد علی اور سلمان بٹ کے ناموں پر غور جاری، حتمی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:45

دورہ آسٹریلیا کیلئے سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2019ء) دورہ آسٹریلیا کیلئے سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور، کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اوپنر کی پوزیشن کیلئے شان مسعود، عابد علی اور سلمان بٹ کے ناموں پر غور جاری، حتمی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سلیکشن کمیٹی اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو بھی ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ سلمان بٹ نے کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے بعد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم اسپاٹ فکسنگ کیس کے دھبے کے باعث انہیں کبھی قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اوپنر کی پوزیشن کیلئے شان مسعود، عابد علی اور سلمان بٹ کے ناموں پر غور جاری، حتمی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں چئیرمین پی سی بی اگلے ہفتے دیگر حکام کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ چیئر مین پی سی بی اگلے ہفتے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔ جبکہ سرفرار احمد کو مسلسل مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود دورہ آسٹریلیا کے دورہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا کپتان برقرار رکھا جائے گا۔ تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سرفراز احمد کیلئے آسٹریلیا کیخلاف سیریز اپنی کارکردگی دکھانے کا آخری موقع ہوگا۔
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 20:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :