جونیئر ٹینس چیمپئین شپ 2019کا انعقاد خوش آئند ہے،، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

‘اگلے ماہ سے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں ایونٹس کرائیں گے،سپورٹس سکول کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ,اگلے ماہ فٹ بال کے چار انٹرنیشنل کھلاڑی بلائے جارہے ہیں تاکہ پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوسکے، عدنان ارشد اولکھ ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا جے ٹی آئی جونیئر ٹینس چمپئن شپ 2019ء کی اختتامی تقریب سے خطاب، کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:13

جونیئر ٹینس چیمپئین شپ 2019کا انعقاد خوش آئند ہے،، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ جونیئر ٹینس چیمپئین شپ 2019کا انعقاد خوش آئند ہے ایونٹ سے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے ،سپورٹس بورڈپنجاب نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور اس کو نکھارنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ، ٹینس کے فروغ کے لئے ہر طرح سے تعاون کریں گے ،اگلے ماہ سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بنائے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں ٹینس کے ایونٹس کرائیں گے ، جونیئر ٹینس چمپئین شپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کا مبارکباد دیتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز باغ جناح پنجاب لان ٹینس اکیڈمی میں پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جونیئر ٹینس چمپئن شپ 2019ء کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،کھلاڑیوں کا ان سے تعارف بھی کرایا گیااور گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس شاہد نظامی، سیکرٹری پی ایل ٹی اے رشید ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان اور دیگر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہاکہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہر کھیل کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے سپورٹس سکول کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گاتاکہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کی نرسری تیار ہوسکے، سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے سپورٹس بورڈ پنجاب ہر گیم کے فروغ کیلئے ایونٹس کرارہا ہے سوئمنگ کے فروغ کیلئے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پر نیشنل چیمپین شپ جاری ہے ،اور اگلے ماہ فٹ بال کے چار انٹرنیشنل کھلاڑی بلائے جارہے ہیں تاکہ پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوسکے ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اگلے ماہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں جونیئر ٹینس ایونٹ منعقد کرائے گا، جس میں کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔

سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک نے اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا شکریہ ادا کیا ، آخر میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے ساتھ کھلاڑیوں نے گروپ فوٹوز بنوائے 12-10-19/--216 #h# - تحریک انصاف کے زیراہتمام پارٹی آفس میں کشمیر اورفنکار کے موضوع پر تقریب کا اہتمام hپاکستان کی فنکار برادری بھی کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کررہی ہے،کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی ، اعجازاحمدچوہدری /ناصر سلمان #/h# ڑ*لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام پارٹی آفس میں کشمیر اورفنکار کے موضوع پر تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی سینئر مرکزی رہنماء اعجازاحمدچوہدری تھے،تقریب میں ،معروف ہدایت کارعثمان پیرزادہ ،راشد محمود ، نامور قوال شیرمیاں داد ، جاویدرضا، حمیرارشد ، میگھا، نغمانہ جعفری ، طارق طافو، انور رفیع، ملکو،عذراآفتاب، وائس چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ناصر سلمان کی خصوصی شرکت۔

پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنماء اعجازاحمدچوہدری اورناصر سلمان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان کی فنکار برادری بھی کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کررہی ہے،کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی ، کشمیر کی آزاد ی تک پاکستان نامکمل ہے ، ،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب تاریخی تھاانہوںنے کشمیر کے سفیر ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے جسے ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے عمران خان عالمی سطح پر مسلم امہ کے لیڈر بن کرابھر رہے ہیں عالمی برادری میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں موجود ہ حکومت نے مثالی رول ادا کیا ہے ۔

عثمان پیر زادہ ،راشد محمود ، شیر میانداد ، جاوید رضا، نغمانہ جعفری ، میگھا، حمیرا ارشد، طارق طافو سمیت دیگر فنکاروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اپنے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تاریخی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہیں، عمران خان بہادر اورنڈر لیڈر ثابت ہوئے ہیں ،پاکستان کی پوری فنکار برادری مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ضرورت پڑی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے، ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انشاء اللہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدا ور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی، بھارت کشمیر سے ذلیل و رسوا ہو کر نکلے گا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کو اپنے گھروں میں قید کررکھا ہے ، انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں عالمی برادری اپنی بے حسی کو ختم کرے اور مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والوں مظالم کو فوری رکوائے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حق خود ارادیت دیا جائے ۔اس موقع پر لقمان قاضی، عنایت اللہ پراچہ ،ملک حماد اعوان، محمد مدنی، اصغر گجر، امین ذکی،مصباح ظفر، صبابٹ، رانااخترحسین ،رائوکاشف ، حبیب سرور، محمد عادل ، محمد اکمل، منصور خان نیازی ، رانا شفقت ،عظیم ، ندیم ملک ، عبدالرحمان ،ندیم جٹ ، فاروق انجم شاہ ،اشتیاق ملک ،شیخ نو ید احمد انصاری ، عرفان عباسی ، میجر ر خلیل، اویس پراچہ، راجہ عابد یونس ، آصف شکور، سمیت فنکاروں اور پارٹی کارکنوںنے بڑی تعدادمیں شرکت کی
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 23:13:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :