محمد حفیظ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر برس پڑے ، بیان جاری کر دیا

نیا ڈومیسٹک سٹرکچر صرف 200 کھلاڑیوں کا خیال رکھ رہا ہے ، 1000 کھلاڑی اور مینجمنٹ سٹاف بیروزگار ہیں:کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 اکتوبر 2019 19:42

محمد حفیظ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر برس پڑے ، بیان جاری کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اکتوبر 2019ء) پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ بھی نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور شدید تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ” کرکٹ میں آنے والی بیروزگاری کی ذمہ داری کون لے گا ، نئے ڈومیسٹک سٹرکچر صرف 200 کھلاڑیوں کا خیال رکھ رہا ہے اور 1000 کے قریب کھلاڑی اور مینجمنٹ سٹاف اس نئے فارمیٹ کی وجہ سے بیروزگار ہوگئے ہیں“۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر محمد حفیظ نے ردعمل دیا۔ویڈیو میں ڈومیسٹک کرکٹر فضل سبحان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے کی وجہ سے بھاڑے کی سوزوکی چلانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ سے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کا کردار ختم ہونے کے بعد ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کے کھلاڑی مسلسل بیروزگار ہور ہے ہیں، بعض کھلاڑی معاشی مسائل میں گھر گئے ، کئی اداروں نے کھلاڑیوں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جنہوں نے متبادل روزگار کی تلاش شروع کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال قائد اعظم ٹرافی میں چھ ٹیموں کو شامل کیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ سے ڈپارٹمنٹس کا کردار عملی ختم کردیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بند ہونے سے مزید کھلاڑی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ 
وقت اشاعت : 13/10/2019 - 19:42:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :